اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی ولی عہد محمد سلمان کل ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے اپنے 2روزہ دورے پرکل ہفتے کواسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، اہم وزرا اورممتازتاجروں کاایک اعلی سطحی وفد ولی عہد کے ہمراہ ہے۔ اپریل2017 میں ولی عہدکا عہدہ سنبھالنے کے بعدکسی بھی سعودی آل شخصیت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ولی عہد اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزرا اپنے متعلقہ ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریںگے جس میں اپنے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے  پر تبادلہ خیال کریںگے۔علاوہ ازیں ہفتہ کووزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے پراستقبال، مصروفیات اور معزز مہمانوںکے لیے کیے جانے والے دیگرانتظامات کا خود جائزہ لیا، معززمہمان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا۔اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ آج کا پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاری اورکاروبار کے فروغ کے لیے ہر  ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ آسان ویزہ اورکاروبارکے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ  پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپورکردار جاری رکھے گا ،انھوں نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سی پیک نے پاک چین تعلقات میں نئے دورکا آغازکیا ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا پاکستان اورچین مضبوط دوست اورخطے کے اہم شراکت دار ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ کے ویزن کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھا پاکستان چین کے تجربے سے سیکھتے ہوئے اپنی عوام کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر چینی سفیرکاکہنا تھا پاکستان اور چین گہرے دوست اور پارٹنرز ہیں، چینی حکومت پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم پر قائم ہے۔چینی سفیر نے کہا برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستان کی حکومت مؤثرکاوشیںکر رہی ہے، پاکستان کے  مضبوط شراکت دارکی حیثیت سے تعاون جاری رکھیں گے،یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل حاصل کریگا۔خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈکی اراضی پر قابض غیرقانونی قابضین کیخلاف آپریشن کے لیے تمام صوبوں کوہدایات جاری کردیں۔بعد ازاں اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ  ہم سب کوموسم سرماکی بارشوں پراللہ کا شکرگزارہونا چاہیے۔ یہ بارشیں ملکی معیشت کے لیے اربوں کا فائدہ رکھتی ہیں۔ اس سال انشااللہ بہت زیادہ گندم کی فصل حاصل ہوگی۔