اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دبئی:پی ایس ایل کا پہلا میچ، لاہور قلندرزنے ہارنے کی روایت برقرار رکھی

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے جیت کے لیے لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 172 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے فتح حاصل کر لی ہے۔لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 اعشاریہ دو اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے۔کھیل کا آغاز تو پراعتماد انداز میں ہوا تاہم پانچویں اوور میں پہلے رضوان 15 اور پھر رونچی 27 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔فلپ سالٹ ایک ہی رن بنا سکے تھے۔ اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیل پورٹ تھے جنھوں نے 24 رنز بنائے۔طلعت کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی کا ساتھ حسین اشرف نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے فتح کا آسان بنایا۔آصف نے 36 جبکہ حسین اشرف نے 23 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے راحت علی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنرز سہیل اور فخرزمان نے میچ کا انداز جارحانہ انداز میں کیا۔سیہل 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے 32 گیندوں پر نصف سینچری بنائی اور وہ 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ان کی جگہ ڈویویلئیر نے لی وہ 24 رنز بنا پائے۔ ان کے بعد آنے والے ٹیلر فقط دو رنز بنا پائے۔ بریتھ ویٹ بھی چھ رنز بنا سکے۔اینتھن ڈیوسیچ نے 14 رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے سات رنز کا اضافہ کیا جبکہ شاہین آفریدی دو رنز بنا پائے۔حفیظ پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو جبکہ شاداب، سمیع، مقصود اور ڈیلپور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔