اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی کی 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کی 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اور وزیر داخلہ ضیالنجار سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کیجانب سے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔

اس ملاقات میں سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس دوران ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کی 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، تعلیم، صحت، صنعت اور بلدیات کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اس معاملے پر لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا۔

latest urdu news