اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

امریکی فوجی روس میں گرفتار

امریکی فوجی کو روس میں چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

اسٹاف سارجنٹ 34 سالہ گورڈن بلیک شادی شدہ ہے اور وہ جنوبی کوریا میں تعینات تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورڈن بلیک اپنے گھر جانے کے بجائے اپنی دوست سے ملنے روس چلا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی فوجی کی گرفتاری کے بعد سے امریکہ کے روس سے تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق فوجی نے اپنی یونٹ کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ روس جارہا ہے اور نہ ہی اسے وہاں جانے کی کوئی اجازت ملی تھی، فوجی اہلکار گھر واپس جانے کے سلسلے میں چھٹیوں پر تھا۔

فوج کی ترجمان سنتھیا اسمتھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک امریکی فوجی کو مجرمانہ عمل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ روس میں فوجی کو مناسب قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔

latest urdu news