اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آزادی اظہار رائے کے پیچھے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کر ملکی سکیورٹی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کے اندر یہ جرات پیدا کی جائے کہ وہ اداروں کیخلاف کھڑا ہوجائے، وہ اعلیٰ عدلیہ کے منافی بات کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کس طرح کے پی کے سرکاری وسائل کے ذریعے اسلام آباد پر دھاوا بولاگیا، 2022۔2023 میں دارلحکومت پر دوبارہ دھاوا بولا گیا، اگر ایک مخصوص سیاسی ٹولا سامراجی استثنیٰ لیتے ہوئے یہ کام کرتا رہے گا تو ایک دن اپنی فوج پر چڑھ دوڑےگا۔

میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج خود احتسابی کا شفاف عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے، 9 مئی واقعات پر فوج نے اپنا احتساب کا عمل مکمل کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الیکشن میں فوج کی سیاسی مداخلت کے جھوٹے بیانیے کو بڑھایا گیا جب کہ فوج کا کام صرف 8 فروری کو انتخابات میں پر امن ماحول فراہم کرنا تھا۔ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلیے کئی جھوٹ بولے جاتے ہیں۔

latest urdu news