اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، سینکڑوں ملبے تلے دب گئے

جنوبی افریقا میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور سینکڑوں ملبے تلے دب گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ جارج شہر میں پیش آیا، جہاں موقع پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں 50 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو عمل میں 100 سے زائد ورکرز کیساتھ سونگھنے والے کتوں کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے جب کہ ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

latest urdu news