اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی ایجنڈا خاک میں مل گیا: شاہ محمود قریشی

میونخ: پاکستان نے پلوامہ واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد کر دئیے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نریندر مودی کا ایجنڈا خاک میں مل گیا، بھارت کا پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کے حق میں نہیں، اپنی سر زمین کبھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، جانی نقصان پر صدمہ ہے، پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو شیئر کرے، تعاون کریں گے، الزام تراشیوں سے ماضی میں کچھ ہوا نہ اب ہوگا۔ادھر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے 5 اہم ممالک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی الزام تراشی کے توڑ کیلئے پاکستان کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ سفارتی کشیدگی بڑھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، پلوامہ حملے پر بھارت نے تحقیقات کے بغیر الزام تراشی کی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔