اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت زلمی کے بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے اور بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، کامران اکمل اور مصباح الحق49،49 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ فلیچر ایک، صہیب مقصود 26، پولارڈ 3 اور ڈاؤسن نے 21 رنز کی باری کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2،محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنز اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے اور احمد شہزاد پہلے اوور کی دوسری گیند پر آوٹ ہو گئےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے باقی بلے بازوں میں کپتان سرفراز احمد 37 ،شین واٹسن 19،رنز بنا سکے ،عمر اکمل نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔