اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور فائٹر شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہون والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ باکسر عامر خان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی پہلوان کو شکست دی تھی۔

latest urdu news