اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

3کمروں کا گھر صرف 2 لاکھ روپے میں سولر پر منتقل کیا جاسکتا ہے

ملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ افراد سولر سسٹم پر منتقل ہو رہے ہیں، کراچی میں بھی سولر سسٹم کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لوگ بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کے لئے شمسی توانائی سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں، تین سے چار کمروں کا گھر دو لاکھ میں سولر پینل پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چار پنکھوں، چار سیورز اور ایک انورٹر فریج پر مشتمل 3 سے 4 کمروں کا گھر تقریباً 2 لاکھ روپے میں سولر سسٹم پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اگر بجلی کے بل کو دیکھا جائے تو چار پنکھوں والے گھر کا بل تقریباً 18 سے بیس ہزار روپے آتا ہے، سولر پر منتقل ہونے سے یہ بل تقریباً ساڑھے چار ہزار روپے تک ماہانہ ہو سکتا ہے۔

سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کی ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ سے بھی بچا جاسکتا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سولر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

latest urdu news