اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان تو خود فوج کے پسندیدہ ہیں,ان کےمطالبات بے معنی ہیں

انڈیا نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ثبوت فراہم کرنے پر پلوامہ میں نیم فوجی دستے کے جوانوں پر خودکش حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔انڈیا کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ کے حملوں کے بھی ثبوت دے چکا ہے لیکن ان معاملات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پلوامہ حملے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اس حملے کو دہشت گری بھی نہیں مانا اور نہ ہی اس کے متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پلوامہ کے حملے کا ارتکاب کرنے والے دہشت گرد اور جبیش محمد کے دعوے کو نظر انداز کر دیا جنھوں نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔’یہ سبھی کو پتہ ہے کہ جیش محمد اور اس کے سربراہ پاکستان میں ہیں۔ پاکستان کے لیے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے یہی ثبوت کافی ہے۔‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے ‘نئے پاکستان اور نئی سوچ کی بات کی ‘ کیا یہی نیا پاکستان ہے جس میں حکومت کے وزرا اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کا شکار حافظ سعید جیسے دہشت گرد کے ساتھ پلیٹ فارم شیئر کرتے ہیں۔ ‘عمران خان کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر انڈیا نے کہا کہ وہ صرف اس ماحول میں بات کرے گا جب فضا پوری طرح دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔