اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی قیدی کی ہلاکت، کیاپلوامہ حملےکارد عمل تو نہیں؟

جے پور کی سینٹرل جیل میں ایک پاکستانی قیدی اور بعض مقامی قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر کئی قیدیوں نے مل کر ایک پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو مار دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چار قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انڈین ایجنسی کے مطابق مارے جانے والے پاکستانی قیدی کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔شاکر اللہ کوبھارتی ریاست گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 2011 سے جے پور کی جیل میںقید تھے۔ جے پور کی عدالت نے انھیں دو دیگر پاکستانی شہریوں کے ہمراہ انڈیا میں دہشت گردی پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ابتدائی طور پر یہ اطلاع ملی کہ قیدی ٹی وی دیکھ رہے تھے اور لڑائی ٹی وی کی آواز پر شروع ہوئی۔ یہ واقعہ بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب رونما ہوا۔جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کے قتل کے بعد سینئیر پولیس افسر اور فوررنسک کے ماہرین جیل پہنچ گئے اور اس قتل کی تفتیش جاری ہے۔پاکستانی قیدی کے قتل کا یہ واقعہ پلوامہ میں دہشت گردی کے واقعے کے چند روز بعد ہی پیش آیا ہے۔