اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دہشتگردی کا خاتمہ ضروری،مستقبل کو محفو ظ بنائیں گے؛سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف لڑائی میں ہر ممکن تعاون دے گا۔انہوں نے یہ بات انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پلوامہ حملے کا ذکر کیے جانے کے پس منظر میں کہی۔ شہزاہ سلمان دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فرغ دینے کےلیے انڈیا کے دورے پر ہیں۔دلی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے کسی کا نام لیے بغیر پلوامہ کے حملے کیا ذکر کیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت کو درپیش خطرات کا عکاس ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ دہشتگردی کی حمایت اور اعانت کرنے والے ملکوں پر ہر ممکن دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا ‘ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ چاہے انٹیلی جنس شیرنگ ہو یا تعاون دینے کی بات۔ نہ صرف انڈیا بلکہ سارے آس پاس کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفو ظ بنا سکیں