اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی: وفاقی حکومت اور نیب کیخلاف نعرے بازی،سپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری پر جیالوں کا احتجاج۔۔۔

کراچی(آصف خان سے)آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی وفاقی حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی۔احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ سماعت کے دوران سراج درانی کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ جو تفصیلات مانگی گئیں وہ فراہم کیں، سراج درانی کے گھر گھس کر جس طرح کارروائی کی گئی وہ افسوسناک ہے۔ آغا سراج بیمار ہیں دوا تک نہیں دی۔ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمارے پاس ڈاکٹرز موجود ہیں، ملزم کا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے۔ واضح رہے قومی احتساب بیورو نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔ نيب کراچی نے گزشتہ روز آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ مارا اور فيملی سے پوچھ گچھ کی، چھاپے کی خبر پر سندھ کابینہ کے ارکان انکی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوگئے اور بھرپور احتجاج کیا۔ گرفتاری پر وزیر اعلی سندھ نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔