اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی بڑی ناکامی

اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی مسلسل کوششیں ناکام ہوگئیں ہیں۔ بھارت پاکستان کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے بیان میں شامل کرانا چاہتا تھا تاہم اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے پلوامہ واقعہ پرصرف جیش محمد کا ذکرکیا جب کہ جیش محمد پہلے ہی پاکستان میں کالعدم تنظیم ہے، جس کے بعد بھارت کو سیکیورٹی کونسل میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کواپنے موقف سے آگاہ کیا جب کہ سیکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔واضح رہے کہ پلوامہ میں خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جیش محمد نے تسلیم کی تھی لیکن بھارت اس سلسلے میں مسلسل پاکستان کو موردالزام ٹھہرا رہا ہے۔