گجرات: پاکستان یونین ناروے کے صدر چوہدری قمر اقبال نے کڈنی سنٹر کا دورہ کیا۔۔۔۔۔۔۔

گجرات( محمود اختر محمود) پاکستان یونین ناروے کے صدر چوہدری قمر اقبال نے کہا ہے کہ ناروے اور یورپ میں اس سال 14 اگست کو کڈنی سنٹر گجرات کے لئے فنڈ ریزنگ کی جائے گی کیونکہ یہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ادارہ ہے اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے میاں محمد اعجاز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے مشن اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان یونین ناروے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی کیونکہ اس علاقے میں آنے والی نسل کیلئے ایسی سہولت مہیا کر دی گئی ہے جس کا احساس آہستہ آہستہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سنٹر کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز، انچارج ڈاکٹرطاہر عباس گوندل، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ اور محمد ارشد آف امریکہ بھی موجود تھے۔ چوہدری قمر اقبال نے میاں محمد اعجا زکو 14 اگست کو ناروے کے دورے کی دعوت دی اورکہا کہ ناروے اور یورپ میں کڈنی سنٹر کے لئے فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔ ناروے، سویڈن ، ڈنمارک اور یورپ میں زیادہ تعداد گجرات کے لوگوں کی ہے اور ان میں سے بڑی تعداد میں لوگ چیرٹی میں حصہ لیتے ہیں اور انشاءاللہ تعالیٰ کڈنی سنٹر کی کاز کے لئے پاکستان یونین ناروے مکمل تعاون کرے گی اور میاں محمد اعجاز کے دکھی انسانیت کے خدمت کو یورپ میں بھی اجاگر کیا جائے گا ۔صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز نے کہا کہ کڈنی سنٹر کیلئے تعمیر کیلئے لوگوں نے تقریباً20 کروڑ کے عطیات دیئے ۔ 18 کروڑ روپے اب تک خرچ ہو چکے ہیں۔ یکم دسمبر 2016 ءسے 21 فروری 2019 ءتک 24 ہزار 978 ڈائلسز کئے جا چکے ہیں۔ 601 مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ 295 مریضوں کے ڈائلسز ہو رہے ہیں اور 3 شفٹوں میں 158 ڈائلسز ہوتے ہیں جبکہ روزانہ54 ڈائلسز ہو رہے ہیں اور اس وقت 30 ڈائلسز مشینیں کام کر رہی ہیں۔ جس کا ماہانہ خرچہ 60 لاکھ روپے تک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہانہ کڈنی سنٹر کو خود 11 لاکھ روپے ، سروس انڈسٹری کی طرف سے 10 لاکھ روپے، چوہدری مبشر حسین ساڑھے 7لاکھ روپے، ندیم اختر ملہی 5 لاکھ روپے، حاجی محمد الیاس 3 لاکھ روپے، چوہدری اعجاز احمد 2 لاکھ روپے، چوہدری جمشید اقبال 1 لاکھ، خالد پرویز منگا، چوہدری نواز ریحانیہ، داو ¿د صادق بٹ 50 ، 50 ہزا روپے ماہانہ کی بنیاد پر عطیات دے ہیں جبکہ ٹوٹل ماہانہ 41 لاکھ روپے بنتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ضلع گجرات میں فلاحی کاموں میں کڈنی سنٹر ٹاپ پر ہے اور میاں محمد اعجا زدکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور جو لوگ کڈنی سنٹر کے لئے عطیات دے رہے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کے لئے چنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی کاز ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس کاز میں حصہ لینا چاہئے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ میاں محمد اعجا زسے ہر مکتبہ فکر کے لوگ محبت کرتے ہیں اور میاں عبدالرشید پگانوالہ مرحوم کے بعد میاں محمد اعجاز ان کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ میاں محمد اعجاز کی وجہ سے بہت سے لوگ کڈنی سنٹر اور انجمن بہبودی ¿ مریضاں کو عطیات دیتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ا ن کے پیسے صحیح جگہ لگ رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر عباس گوندل نے بھی ڈائلسز یونٹ ،لیبارٹری ، آپریشن تھیٹر کے بارے میں چوہدری قمر اقبال کو بریفنگ دی۔