اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرتے ہوئے شوپیاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔واضح رہے کہ تین روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کر کے مارا جاچکا ہے۔