اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جی ہاں! کینسر کا علاج اس قدر سستا بھی ہو سکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپرین کی ایک گولی روزانہ کھانے سے ’چھاتی، آنتوں اور مردارنہ جنسی اعضا میں پائے جانے والے غدود میں سرطان سے موت کا خطرہ 20 فیصد کم ہوجاتا ہے۔گذشتہ تحقیقات کے جائزے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کم شدت والی ایسپرین کئی قسم کے سرطان کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ سرطان سے بچاؤ میں ایسپرین کتنی کارآمد؟اس جائزے میں 47 تحقیقات کا جائزہ لیاگیا ہے اور ان کے نتائج کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اور کم مقدار والی اسپرین (جو عام طور پر 75 سے 300 ملی گرام روزانہ کی خوراک) کے اثرات ان افراد پر دیکھے گئے جو سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی موت کو خطرہ لاحق تھا۔اس سے حاصل ہونے والے نتائج سے واضح ہوا کہ اس سے آنتوں کے سرطان میں موت کے خطرے میں 24 فیصد کمی، ممکنہ طور پر مردانہ غدود کے سرطان سے موت کے خطرے میں 11 فیصد کمی رونما ہوتی ہے۔تاہم ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے برعکس ایسپرین چھاتی کے سرطان سے موت کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوتی۔ان نتائج کو مزید تحقیقات کے ذریعے دوبارہ جانچنے کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ ان تحقیقات میں جو تجزیے پیش کیے گئے وہ مشاہداتی تھے، چنانچہ یہ اس کی وجہ اور اثرات نہیں پیش کر سکتے۔