اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ تناؤ میں کمی کے تناظر میں کیا گیا، بھارت نے دراندازی کر کے اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، پاکستان جنگ نہیں چاہتا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں صورتحال یقیناَ بہت کشیدہ ہوچکی تھی، پاکستان اور بھارتی فضائیہ دونوں متحرک تھی، پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ تناؤ میں کمی کے تناظر میں کیا گیا، پاکستان کبھی جنگ نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا بھارت نے پاکستانی حدود میں در اندازی کر کے اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت کو چاہیے جو ڈوزیئر اب دیئے وہ حملے سے پہلے دے دیتا، میونخ میں پلواما حملے کا پتہ چلا واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش کی تھی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستانی سر زمین پر کسی کو بھی کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، ہمارا ایجنڈا معیشت کی بہترین اور کرپشن کا خاتمہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، امریکا کی جانب سے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اایک سواال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو او آئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اوراوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے۔