اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایک پاکستانی ایف 16 طیارہ تو ہم نےبھی گرایاہے

انڈین فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی صبح پاکستان کی جانب سے انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی اور اس کے بعد ہونے والی لڑائی میں ایک پاکستانی ایف 16 طیارہ بھی گرایا گیا ہے۔جمعرات کی شام انڈین ایئر وائس مارشل کپور نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ یہ طیارہ ایل او سی کے پار پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پائلٹس کی تعداد اور طیاروں کے حوالے سے ابتدا میں غلط معلومات دی گئیں۔انڈین ایئر وائس مارشل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کھلے علاقے میں نہیں بلکہ انڈیا کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ فارمیشن کمپاؤنڈ میں ہتھیار پھینکے گئے تاہم وہ کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا سکے۔مگر وہ اس بارے میں میڈیا کو کوئی خاطر خواہ ثبوت نہ دے سکے۔ انڈین حکام نے پاکستان کی جانب سے پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔