اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی, فیصلہ محفوظ

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا جو 15 مارچ کو سنایا جائے گا، عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت میں 4 روز کی توسیع کر دی۔قبل ازیں منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور آج کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں۔ آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست جمع کروائی جبکہ وکلا نے سماعت کے دوران مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے چیئرمین نیب کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔نیب کی جانب سے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، قبل ازیں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر بیرون ملک غیر قانونی طور پر رقوم بھوانے سے متعلق رپورٹ جمع کروائی تھی جس میں نیب ریفرنس دائر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے 42 ارب روپے مالیت کے 29 جعلی اکاونٹس سے متعلق ثبوت اکٹھے کئے تھے اور 11 ہزار 500 بینک اکاونٹس کے علاوہ رقوم کی 59 مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹس کی معلومات بھی اکٹھی کی تھیں۔مزید تحقیقات کے مطابق اومنی گروپ کی جانب سے جعلی اکاونٹس کھولے گئے تھے جن کے ذریعے زرداری گروپ، بحریہ ٹاون اور سندھ حکومت کے ساتھ براہ راست رقوم کا لین دین کیا گیا تھا۔