اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,987FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اعتراضات دور کردیےہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اعتراضات دور کردیےہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے، کیونکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں، ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار نہ دینا تھا، لیکن یہ تقاضا ہم نے گزشتہ ہفتے کے روز پورا کردیا۔اسد عمر نے کہا کہ ہم نے کالعدم تنظیموں کے خلاف نئے اقدامات اٹھائے ہیں اور انہیں پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے، اب امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو کلیئر قرار دیدیا جائے۔گزشتہ روز پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے بھارتی سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے ایف اے ٹی ایف کے سربراہ کو خط میں کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ کے سربراہ بھارتی اور پاکستان سے متعلق متعصب ہیں، لہذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے متعلق جائزہ عمل شفاف، غیر جانبدار اور بامقصد ہوسکے۔پاکستان چاہتا ہے کہ اس کا نام ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے ہٹا دیا جائے کیونکہ اس فہرست میں شمولیت سے بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت ختم کرنے کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔