خواتین کرکٹ کی نئی ٹی20رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کرکٹ کی نئی ٹی20رینکنگ جاری کردی لیکن اس رینکنگ میں پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی شعبے میں ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکی۔بیٹنگ میں بسمہ معروف اور جویریہ خان مشترکہ طور پر پندرہویں، بالنگ میں نشرا سندھو گیارہویں، ندا ڈار تیرہویں، انم امین بیسویں اور ثنامیر بتیسویں نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں ندا ڈار بارہویں، ثناء میر سترہویں اور بسمہ معروف اکیسویں نمبر پر ہیں۔ ٹیموں کی بات کی جائے تو انگلینڈ نے بھارت کو تین صفر سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔پاکستانی ٹیم کی بات کریں تو یہ ساتویں پوزیشن پر ہے۔

بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹین دوسرے، بھارت کی سمرتی مندھانا تیسرے، آسٹریلیا کی میگ لینن چوتھے، ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر پانچویں نمبر پر ہیں۔بھارت کی جے روڈرگز چار درجے تنزلی کے بعد چھٹے، نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں، آسٹریلیا کی بیتھ مونی ایک درجہ اوپر آکر آٹھویں، بھارت کی ہرمن پریت کور دودرجہ تنزلی کے بعد نویں اور آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلے دسویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کی بسمہ معروف اور جویریہ خان مشترکہ طور پر پندرہویں نمبر پر ہیں۔

بالرز میں آسٹریلیا کی میگن شوٹ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بھارت کی پونم یادیو دوسرے، آسٹریلیا کی ایلیسا پیری تیسرے، نیوزی لینڈ کی کیسپریک دو درجے بہتری کے بعد چوتھے جبکہ بھارت کی رادھا یادیو پانچویں نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل چھٹے، انگلینڈ کی شرب سول ساتویں، آسٹریلیا کی ڈی کمینس آٹھویں، نیوزی لینڈ کی ایمیلی کر نویں اور انگلینڈ کی ایکسلیسٹون سات درجہ نیچے آکر اب دسویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کی نشرا سندھو گیارہویں، ندا ڈار تیرہویں، انم امین بیسویں اور ثنامیر بتیسویں نمبر پر ہیں۔