اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محمدحفیظ غیر ملکی کوچز کی تقرری پر بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ڈائیریکٹر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا۔

ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کا عمل افسوسناک تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں لیول ون کا کوالیفائیڈ کوچ ہوں۔ کوچنگ کورسز ایک تعلیم ہے لیکن کوچ بننے کی مکمل اہلیت نہیں، آپ کیسے میرے بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

محمد حفیظ نے کہا کہ میں سابق چیئرمین پی سی بی کے بیان سے بہت مایوس ہوں کیونکہ یہ بہت سے سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس کرکٹ کے لیجنڈز ہیں جن کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے، کہ صرف ایک غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے میں نے کبھی کسی مقامی کوچ کو اقربا پروری یا ذاتی سفارشات کو فروغ دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔