اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل 82 ارکان کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے، ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں جب کہ 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11 اور ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا جس میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا ہے۔

امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، اسحاق ڈار

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 قومی اسمبلی کے ارکان شامل ہوئے، پنجاب سے 49 اور خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

اسی طرح آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے۔