اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹی 20 ورلڈکپ: وقار یونس کے 15 رکنی اسکواڈ میں کون شامل؟

سابق کپتان وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں نوجوان صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کیساتھ بابراعظم کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی۔

اسپن بالنگ اٹیک کیساتھ آل راؤنڈر کے طور پر وقار یونس نے شاداب خان، افتخار احمد، اور عماد وسیم کو ترجیع دی جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر کو بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

فاسٹ بولنگ لائن اَپ میں سابق لیجنڈری کرکٹر نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر کے علاوہ حارث رؤف کو منتخب کیا جبکہ زمان خان اور عباس آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھا۔

محمدحفیظ غیر ملکی کوچز کی تقرری پر بول پڑے

وقار یونس کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف۔