اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت اور استعمال پر پابندی

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے صوبہ بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق شہر کو صاف رکھنے کے لیے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے منفرد اقدام کرتے ہوئے صوبہ بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔شوکت یوسف زئی کے مطابق تمام ڈی سیز کو دفعہ 144 لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قانون بناچکے ہیں اب عمل درآمد ہوگا، پابندی کا مقصد شہر کو صاف رکھنا ہے۔وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت پر کم سے کم 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جرمانے کی ادائیگی کے باوجود دوبارہ خلاف ورزی پر دو سال قید کی سزا بھی بھگتنی ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی پشاور میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے اندر قائم تمام شاپنگ مالز کو سات دنوں کے اندر اور میڈیکل اسٹوروں کو پندرہ دنوں میں موجودہ اسٹاک ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی بڑھتی جارہی ہے، سیوریج کے نالے بند ہوکر گندہ پانی باہر سڑکوں اور گلیوں میں آجاتا ہے جو نہ صرف شہر کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔