اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرائسٹ چرچ کےہیرؤ کے لیےقومی ایوارڈ کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشت گرد حملے کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان کا نذارانہ پیش کرنے والے پاکستانی نعیم رشید کو قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔کرائسٹ چرچ حملے کے دوران ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نعیم رشید جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کے سامنے ڈٹ گئے اور انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ایک عینی شاہد کے مطابق اگر نعیم حملہ آور کو نہ روکتے تو حملے میں جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا کیونکہ حملہ آور النور مسجد کے عین وسط میں پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بے مثال بہادری کا ثبوت دینے والے 66سالہ نعیم کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی نعیم رشید کی اس لازوال بہادری اور جرات مندی پر انہیں قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، انکے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا۔