اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تیس سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے؟

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا کہ کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمے دار ہوگی، کیا حکومت نے انہیں من پسند جگہ پرعلاج کی پیشکش نہیں کی؟۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اور ذاتی 2 اسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں؟ کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق اسپتال بھی ناقص علاج کرتے ہیں؟۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کیا نواز شریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دباؤ نہیں ڈال رہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی وہیں ہوا، کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اگر سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم ہوں گے۔