اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 افراد جاں بحق

ربی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو ربی کینال کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 5 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں، چار سو فٹ کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور لاشیں متاثرہ بوگیوں سے نکالیں، زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق 3 مسافر الٹنے والی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کرین بھی منگوائی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کر رہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی، ایس ایس پی عرفان بشیر نے مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا اور دیگر مسافروں کی خیروعافیت دریافت کی۔