اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلاول کی عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے کر مبارکباد

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے کر مبارکباد دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیگ کردیا۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ چند ماہ سے شدید تنقید کررہے ہیں اور انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے درہے ہیں۔

اس سے پہلےٹوئٹ میںبلاول بھٹو کا کہنا ہے، پرامن طریقہ سے جمہوری حق استعمال کرنے والے کارکن اب تک جیل میں ہیں، کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے والے وزرا کو نہیں ہٹایا گیا

ادھر پولیس نے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت 70 جیالوں کے خلاف ایف آر کاٹ دی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی گرفتاری کیلئے چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ کی اجازت کے بعد پی پی سینیٹر کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنان جلوس کی شکل میں حکومت اور نیب کیخلاف توہین آمیز نعرے بازی کرتے ہوئے آبپارہ سے نادرا چوک آئے۔

علاقہ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے آگاہ کرتے ہوئے منتشر ہونے کا کہا تو پی پی کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے نیب دفتر کے باہر پہنچ گئے، پی پی کارکنوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوا، حملہ کرنے والے 20 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا تاہم مصطفیٰ نواز کھوکھر، راجا شکیل عباسی سمیت 50 افراد موقع سے فرار ہو گئے۔