اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

851,131FansLike
9,980FollowersFollow
563,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹیکسی سروس ‘کریم ‘کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نجی کمپنی کریم نے غیر اخلاقی تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، اور یہ آئین کے آرٹیکل 2 اور 31 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت نجی کمپنی کو غیر اخلاقی تشہیری مہم روکنے کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ٹیکسی سروس کے ایک متنازعہ اشتہار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا جس کے بعد مجبوراً ٹیکسی سروس کو اپنا اشتہار ہٹانا پڑا۔