اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نہ کسی سے مذاکرات ہو رہے اور نہ کسی کیساتھ رابطےمیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نہ کسی سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار واضح کیا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اس پر تمام تنازعات ختم ہوچکے ہیں۔

انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس پر کہا کہ الیکشن کمیشن سے جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، قانون کے تحت جو سرٹیفکیٹ 7 دن میں ملنا تھا وہ آج تک نہیں ملا۔

 پولیس ناکے پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی پر فرار

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا بہت تاخیر ہوچکی ہے، پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان جلد واپس دیا جائے، دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے کارڈ شو کرے، سپریم کورٹ غیر جانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے، حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کرسکتے ہیں تو عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔