اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مزدور اپنے عالمی دن پر بھی چھٹی نہ کرسکے، خاندان کی کفالت کیلئے آج بھی محنت کریں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے مگر بڑی تعداد میں مزدور چھٹی منانے کے بجائے کام کی تلاش میں نکلے ہوئے ہیں تاکہ محنت کرکے اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرسکیں۔

یوم مزدور کے موقع پر سورج طلوع ہوتے ہی یہ مزدور اپنے بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے گھروں سے نکل جاتے ہیں، گرمی ہو یا دھوپ موسم کی سختی کی پرواہ کیے بغیر محنت و مشقت سے کام کرتا ہے، اس امید کیساتھ کہ غروب آفتاب پر ملنے والی دیہاڑی سے اسکے گھر کا چولہا جلے، مزدور کم اجرت ملنے پر حکومت کی عدم توجہ پر پریشان دکھائی دیتا ہے۔

نہ کسی سے مذاکرات ہو رہے اور نہ کسی کیساتھ رابطےمیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

مزدوروں کے مسائل سے باخبر حکومت مزدوروں کے حال و حالات کو بدلنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ مزدوروں کیلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کرکے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے۔