اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا

راولپنڈی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اہم دن ہے نواز شریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی تاریخ ہے، عدالت اور قانون جو بھی فیصلہ کرے گا ٹھیک ہوگا۔پی پی پی کے ٹرین مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ٹرین پر لانا چاہتا تھا لے آیا ہوں، چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے، یہ سب اللہ کی پکڑ میں ہیں کوئی پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی، شاہد خاقان بیرون ممالک انٹر نیشنل کمپنیوں سے جواب لکھوا کرلارہا ہے، ان کے خلاف ایل این جی میں ثبوت نیب کو دے دیئے۔

اس سے پہلے شیخ رشید احمدجب راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے طالبات کو موبائل فون کم استعمال کرنے اور رات کو جلدی سونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کا بس چلے تو اسمارٹ فون ہی بند کروادیں۔ویمن کالج راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی خواتین کی تعلیم میں سب آگے ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے سیاسی زندگی میں جتنے پلاٹ ملے سب پر درس گاہیں بنائی ہیں، میری اس کالج سے بھی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سرسید روڈ پر خواتین کالج کا ٹھیکا دے دیا ہے، پولیس لائن کو شفٹ کرکے اس کی جگہ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں، اس کالج میں تب ہی واپس آؤں گا جب کالج یونیورسٹی میں تبدیل کرلوں گا۔

وزیر ریلوے نے اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیمی دلچسپی پر بھی روشنی ڈالی اور لڑکوں کو نالائق قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ لڑکے نالائق ہیں پڑھتے ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ لڑکے کو 450 اور لڑکی کو 700 نمبر پر داخلہ ملتا ہے۔شیخ رشید نے طالبات کو تعلیم پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے موبائل فون کا استعمال بھی کم کرنے اور رات جلدی سونے کا مشورہ دیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ رات کو سب جلدی سویا کریں، موبائل فون استعمال نا کیا کریں، میرا بس چلے تو میں اسمارٹ فون ہی بند کروادوں۔

وزیر ریلوے نے اپنے سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی طالبات کو آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مجھے کہتے ہیں کہ میرے 5 لاکھ فالوورز ہیں لیکن وزیراعظم کو بتایا کہ میں نے تو آج تک ٹوئٹ ہی نہیں کی۔

یہ سب اللہ کی پکڑ میں ہیں کوئی پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی…U

یہ سب اللہ کی پکڑ میں ہیں کوئی پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی شیخ رشید کی راولپنڈی میڈیا سے گفتگوتفصیلات جانیئے اس رپورٹ میں#Newsalert #Breakingnews #Sheikhrasheed #Railway #Minister #Rawalpindi #Postgraduatecollagehttp://www.newsalert.com.pk/?p=164730

Gepostet von News Alert am Dienstag, 26. März 2019