اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

      کراچی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے پہلے مرحلہ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے پہلے مرحلہ میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، میڈیکل ٹیکنالوجی اور کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپس کے امتحانات کا آغاز بروز پیر 15اپریل 2019 ء سے ہورہا ہے جو بروز جمعرات 9مئی 2019ء تک جاری رہیں گے۔ صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے جبکہ دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات ہوں گے۔