اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سوشل میڈیا پر مشہور انڈے والے برگر کا اصل ماجرہ کیا ہے؟

اگر آپ سوشل میڈیا صارف ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ انڈے والا برگر کی کہانی کہاں سے شروع ہوئی تھی۔اگر آپ کو نہیں معلوم تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈے والا برگر کی شہرت کہا ں سے ملی ۔
انڈے والا برگر تو ویسے بھی ہماری مقامی آبادی میں بہت مقبول ہے تاہم یہ اب تک کسی بڑے ریسٹورنٹ میں دستیاب نہیں۔اس اہم نقطے کو اجاگر کرنے کے لیے علی گل پیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی۔انہوں نے مخلتف ریسٹورنٹس میں جاکر انڈے والے برگر کی فرمائش کی تاہم انہیں کہیں بھی انڈے والا برگر نہیں ملا۔ان کی اس ویڈیو کو دیکھ کر مکڈونلڈز پاکستان نے بھی ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان سے انڈے والا برگر بنانے کا مشروط وعدہ کرلیا۔مکڈونلڈز پاکستان کا کہنا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں آپ ہمارے ساتھ مذاق کر رہے تھے، تاہم ہم نے آپ کی بات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اگر آپ اتنے لوگ اکٹھے کرسکے جو ہم سے انڈے والے برگر کی فرمائش کریں تو آپ کو انڈے والا برگر مل جائے گا۔اس پیغام پر علی گل پیر نے جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے انڈے والا برگر AndayWalaBurger# لکھ کر ٹویٹ کرنے پر اصرار کروں گا جس کی وجہ سے آپ کو اسے ڈیلیور کرنا پڑے گا ورنہ آپ میرے 1 ہزار مداحوں کو بگ میک کا واؤچر دیں گے۔ان کے اس ٹویٹ کے AndayWalaBurger# ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا اور کئی لوگوں نے علی گل پیر کے مطالبے کی حمایت کی۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ کسی بھی برگر کا مینو انڈے والا برگر کے بغیر نامکمل ہے۔ایک اور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برگر انڈے والا برگر سے بہتر نہیں۔ایک نے تو انڈے والا برگر کو قومی برگر قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر مشہور انڈے والے برگر کا اصل ماجرہ کیا ہے۔۔۔U

سوشل میڈیا پر مشہور انڈے والے برگر کا اصل ماجرہ کیا ہے،جانیئے اس ویڈیو میں#Newsalert #Brakingnews #AndyWalaBurger #AliGulpirhttp://www.newsalert.com.pk/?p=164855

Gepostet von News Alert am Mittwoch, 27. März 2019