اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کیخلاف بولنے والوں کوعبرت کا نشان بنا دیںگے

رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا سندھ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، دنیا اب پاکستان کا موقف سن رہی ہے، کراچی کو اب کوئی ٹیلی فون سے کنٹرول نہیں کرسکتا، پاکستان کیخلاف بولنے والے سن لیں انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے گا، جمہوریت کا نام لینے والے بھی سن لیں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، کراچی کے امن کیلئے رینجرز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، کراچی کی روشنیاں اور امن بحال ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ رینجرز نے گزشتہ 5 سال میں 16 ہزار سے زائد آپریشن کیے، رینجرز نے سرحدوں کی حفاظت اور کراچی میں دہشتگردی کیخلاف کردار ادا کیا، رینجرزکی کاوشوں سے کراچی آج معاشی حب بن گیا، شہرمیں امن کی تازہ مثال آئیڈیاز اور پی ایس ایل میچز ہیں۔شہریار آفریدی نے مزید کہا پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، رینجرز نے 12 ہزار سے زائد دہشتگرد گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیے۔انہوں نے کہا اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، ریاست اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اب ملک کے آئین پر سودے بازے نہیں ہوگی، ان کو پیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کرا سکے گا۔

کراچی کو اب کوئی ٹیلی فون سے کنٹرول نہیں کرسکتا

کراچی کو اب کوئی ٹیلی فون سے کنٹرول نہیں کرسکتااور نہ ہی ریاست اب بلیک میل ہو گی، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اور کیا کہا؟؟؟؟؟؟؟ تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں۔۔#BreakingNews #ShehryarAfridi1 #SindhRangers #Karachi #NewsAlerthttp://www.newsalert.com.pk/?p=165046

Gepostet von News Alert am Samstag, 30. März 2019