اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں کینگروز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا، عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گری، ایرون فنچ 39 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، عثمان خواجہ 62 رنز بنا کر یاسر شاہ کا نشانہ بنے، شان مارش 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ہینڈکومب 7 اور اسٹونس 2 رنز بناسکے، ابتدائی پانچ وکٹیں 140 رنز پر گرنے کے بعد گلین میکسویل اور ایلکس کیری نے شاندار پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔میکسویل نے شاندار 98 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس کیری 55 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے

پاکستان کے عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم 278 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بناسکی، محمد رضوان اور عابد علی کی سنچریاں بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکیں۔عابد علی نے ڈیبیو میچ میں شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی

وہ ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بن گئے، ان سے پہلے سلیم الٰہی اور امام الحق ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرچکے ہیں۔اکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گری جب شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

عمر اکمل 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، سعد علی نے 7 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم ایک رن بنا کر رچرڈسن کی گیند پر مارش کو کیچ دے بیٹھے۔آسٹریلیا کے کالٹر نیل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رچرڈسن، نیتھن لیون اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔