اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کے سب سے بڑے ائرپورٹ کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان نےنیو گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستقبل میں گوادر کی ترقی سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر یاؤ ژنگ سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے 380 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔ ایئرپورٹ میں سالانہ 30 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گنجائش ہو گی۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چالیس ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ چائنا کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کو تعمیر کرے گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان میں ہوئی ترقی سے یہاں کے عوام کو فائدہ نہیں ہوا۔ ترقی وہ ہوتی ہے جس سے مقامی افراد کو فائدہ ہو۔ مستقبل میں گوادر کی ترقی سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا اور سارے پاکستان میں ڈویلپمنٹ ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے گوادر کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے دیگر اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کو گوادر کی ترقی سے مستفید کرنے کیلئے تربیت فراہم کریں گے۔ گوادر کے ماہی گیروں کیلئے خصوصی گرانٹس رکھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گوادر کے ہر خاندان کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا ہیلتھ کارڈ دیں گے۔ گوادر کا علاقہ نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں، پورے علاقے کو اس سے منسلک کریں گے۔ گندگی صاف کرنے کا پلانٹ لگائیں گے اور سالڈ ویسٹ کی ٹریٹمنٹ اور پانی ری سائیکل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹیکنالوجی میں بہتری کیلئے چین سے مدد لے رہے ہیں۔ چینی ٹرین میں سفر کریں تو 4 گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ جائیں۔ پورے پاکستان میں ریلوے ٹریک بچھائیں گے جبکہ گوادر سے کوئٹہ کیلئے بھی ریلوے ٹریک بنائیں گے۔