اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں سندھ رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

کراچی میں سندھ رینجرز کی 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی بھی موجود تھے.تقریب سے خطاب میں وفاقی وزبر داخلہ نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے آج کا دن مستقبل کیلئے سنگ میل رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ رینجرز نے ہر میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، رینجرز کی کامیابی کی سمرات بحالی امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں شہریار آفریدی نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں16 ہزار آپریشن کئے اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا جس کی وجہ سے آج کراچی ایک دفعہ پھر بین الاقوامی سطح پر تجارتی مرکز بن گیا ہے.شہرمیں امن کی تازہ مثال آئیڈیازاورپی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی واقتصادی ترقی کی صورتحال بہترہوئی ہے۔۔