اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بارسلونا: یوم ِ پاکستان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد۔۔۔ایک شام فاخرہ انجم کے نام

بارسلونا(شاہد لطیف سے)کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال سانت آدریا دے بسوس بارسلونا میں ہوئی ،جس کا عنوان تھا ” ایک شام فاخرہ انجم کے نام” پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے سر انجام دئے ۔اس محفل کے مہمان خصوصی چوہدری امانت حسین مہر، پاکستان سے تشریف لائی ہوئی مہمان شاعرہ فاخرہ انجم ،خصوصی آمد محمد اقبال چوہدری امیدوار قومی اسمبلی سوشلسٹ پارٹی. ارشاد اللہ بھٹی اور میاں ممتاز دانش کی آمد پر مشاعرہ کی آرکنائزنگ کمیٹی نے والہانہ استقبال کیا ۔ قدیر احمد خاں نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔مقامی شعراء پروفیسر شیخ آفتاب اور سید شیراز شاہ نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی ۔مہمان خصوصی چوہدری امانت حسین مہراور محمد اقبال چوہدری امیدوار قومی اسمبلی سوشلسٹ پارٹی سپین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ادبی محفلوں کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے۔ان ادبی محافل کے انعقاد کے لیے ہمارا بھرپور تعاون ہمیشہ سے رہا اور آیندہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں سپین میں اردو کے فروغ کے لیے چوہدری شاہد لطیف گجر کی کاوشوں کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے ۔اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں ۔مشہور شاعرہ اور ماہرتعلیم فاخرہ انجم کو اپنا کلام پیش کرنے کی دعوت دی گئی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں مختلف موضوعات پر اپنا کلام پیش کر کے خوب داد حاصل کی ۔ان کے پنجابی کلام پر تو حاضرین عش عش کر اٹھے ۔اس محفل کی خاص بات یہ بھی تھی کہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی اس میں شرکت کی ۔ تقریب میں گزشتہ ہفتہ ہونے والے قونصل جنرل کے زیر صدارت 23 مارچ کے کامیاب یادگار پروقار پروگرام کے حوالے سے قونصل جنرل علی عمران چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اہل زوق شرکاء خواتیں و حضرات کو فاخرہ انجم نے اپنی کتابیں بھی پیش کی ۔محمد اقبال چوہدری نے اہل اسلام کی بقا ملک پاکستان کی ترقی و کامیابی کے لیے دعائیہ کلمات پیش کیں ،حافظ عبدالرزاق صادق نے مشاعرہ تقریب کے آرگنائزر چوہدری شاہدلطیف گجر ، نعیم عباس بھٹی. چوہدری یاسر گجر.اشرف مغل.محمد جہانگیر خان، رضوان کاظمی. کو سٹیج پر بلا کر داد دی اور حوصلہ افزائی کی ۔آنے والے مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

بارسلونا: یوم ِ پاکستان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد۔۔۔ایک شام فاخرہ انجم کے نام

بارسلونا: یوم ِ پاکستان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد۔۔۔ایک شام فاخرہ انجم کے نامچوہدری امانت مہر اور محمداقبال چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔تفصیلات کیلئے لنک کلک کریں۔#NewsAlert #BreakingNews #Barcelona #Mushairahttp://www.newsalert.com.pk/?p=165176

Gepostet von News Alert am Sonntag, 31. März 2019