اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یونان: جشن ِ معراج النبیﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد۔۔۔۔

یونان(انصر اقبال بسراء سے)یونان میں جشن ِ معراج النبیﷺ کے سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ماراتھونا کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل پاک میں نامور قاری اور ثناء خوانوں نےبارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔دوران خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ معراج النبی ،آقا دوجہاں ﷺکاایک زندہ معجزہ ہے یہ معجزہ براہ راست اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ حضور اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت رفعت اور حقیقت کسی بھی فرد بشر کی سمجھ بوجھ عقل و خرد اور فہم وفراست کی پرواز سے بلند ہے۔ جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں سمیتصحافیوں اور پاکستانی برادری نے بھرپور شرکت کی۔