اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی کابینہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کور (ایف سی) تعینات کرنے کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے ایف سی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری پر دی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اور گل پور پاور ہاؤسز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔

آزاد کشمیر میں ایف سی کے 6 پلاٹونز کیے جائیں گے اور آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی۔

latest urdu news