اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، قائد اعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے، چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کیجانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے۔

بلاول بھٹو کا مزید یہ کہنا تھا کہ ملک کی خفیہ دستاویزارت کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، تمام پارٹیوں کویقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کو آج ایک سال گزر چکا ہے اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اور حزب اقتدار سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیجانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news