اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کراچی میں میٹرک امتحانات کل سے ہونگے، تیاریاں مکمل

کراچی میٹرک بورڈ کے تحت یکم اپریل سے میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں 3لاکھ 67ہزارچھ سوچھ طلبا وطالبات کل سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے چیئرمین میٹرک بورڈ سعیدالدین کے مطابق اس سال 365امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔جس میں دوسو دو نجی اسکول اور163سرکاری اسکول شامل ہیں۔نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58ہزار چھ سو اسی طلبا وطالبات حصہ لیں گے جبکہ دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63ہزار 371امیدوار شرکت کریں گے۔امتحانات میں لڑکیوں کیلئے 167اور لڑکوں کیلئے 198امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جنرل گروپ کے امتحان میں 45ہزارپانچ سو 55امیدوار شریک ہونگے۔اس کے علاوہ امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اہم بات یہ ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحانات بند رکھی جائیں گی۔