اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا کہ اس دن کے منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئر جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروز چیفس نے سانحہ 9 مئی پر ہونیوالی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی پر افواج پاکستان کا مؤقف بڑا واضح ہے، پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کا عوام کیساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔

شعبہ تعلقات کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں، آئیے اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کیلئے ملکر کام کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت میں کردار ادا کر رہی ہیں، مسلح افواج ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کی تجدید کرتی ہیں، 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے، یقینی بنانا ہے کہ آئندہ کوئی ہمارے ہیروز کی یادوں کے بے حرمتی اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کی بےحرمتی کی جرات نہ کرے، شرپسند عناصر نے بیانیہ توڑ مروڑ کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کی، ان شرپسند عناصر نے الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی بھی کوشش کرے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا مزید یہ کہنا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کو قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔