اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی امام رضا علیہ السلام کے مزار پر خصوصی حاضری

وزیراعظم پاکستان عمران خان ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا، انہوں نے امام رضا علیہ السلام کے مزار پر خصوصی حاضری دی اور دعا مانگی۔

وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کرینگے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔وزیراعظم عمران خان مشہد ایئرپورٹ پر پہنچے تو گورنر جنرل خراسان علی رضا حسینی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے مزار پر خصوصی حاضری دی۔ اس موقع پر دیگر وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم مزار پر حاضری کے بعد تہران روانہ ہوگئے۔