اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اورنگی ٹاؤن میں ماں اور دو بچوں کا قتل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں گھرسے تین افرادکی لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بچے شامل ہیں۔ تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت انیلا، عبدالہادی اور یسیرا کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق خاتون کا شوہر درزی ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پویس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، خاتون کے شوہر نے بیان دیا ہے کہ وہ گھر سے برگر لینے گیا واپس آیا تو گھر کے باہر دروازے پر کنڈی لگی ہوئی تھی، اندر جا کر دیکھا تو بیوی بچے مردہ حالت میں تھے۔