اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم قیادت سستی شہرت کیلئے بیانات دے رہی ہے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی وزیر داخلہ سندھ ضیاء النجار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت سستی شہرت کیلئے بیانات دے رہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق فوج کو بلانے کا طریقہ کار ہے، صرف جنگی حالات میں فوج کو بلایا جاتا ہے۔

کچے کے ڈاکوؤں کا ہم جڑ سے خاتمہ کرکے دکھائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ وقت لگے گا صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا، کسی جرائم پیشہ شخص کو نہیں بخشا جائے گا، جس علاقے میں جرم ہوگا پولیس افیسر کیخلاف کارروائی ہوگی۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ گھوٹکی میں کچے کی صورتحال دیکھ رہے ہیں، حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو سرینڈر کرنے کا موقع دے گی۔